میری حقیقی زندگی ڈراموں سے بالکل مختلف ہے، عائزہ خان

لندن(پاکستان امیج) اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میری حقیقی زندگی ڈراموں سے بالکل مختلف ہے۔

لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈراموں میں کیےگئے منفی اور بے وفا عورت کے کردار اسکرین تک ہی ہوتے ہیں۔ اگرحقیقی زندگی میں یہ سب کرنا شروع کردوں تو گھر سے نکال دیا جائے گا۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بطور اداکارہ کوشش کرتی ہوں کہ جو کردار بھی ادا کروں وہ اچھے طریقے سے اور اس طرح ادا کروں کہ دیکھنے والوں کو حقیقی لگے۔ میرے شوہر کا تعلق بھی شو بزنس سے ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی منفی کردار میں ادا کرتی ہوں حقیقی زندگی میں میری شخصیت ویسی نہیں ہے۔

عائزہ خان نے ہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ ڈرامے میں عائزہ خان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *