ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ میرا چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا سے تعلق پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ میرا اپنی کزن بہنوں پریانکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا سے تعلق مضبوط نہیں ہے۔
فلم لندن 1920 سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی میرا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ ان دونوں اداکاراؤں نے کبھی بھی فلم انڈسٹری میں میری مدد نہیں کی اور اس حوالے سے پیشکش بھی نہیں کی،وہ سینئر ہیں، میں شوبز میں آئی تو وہ دونوں ہی میری مدد کےلیے موجود نہیں تھیں بلکہ کسی بھی طرح کا تعاون فراہم نہیں کیا۔
میرا چوپڑا نے مزید کہا کہ دونوں کزن کے ساتھ میرا تعلق کبھی بھی قریبی نہیں رہا، ایسا کہنا بے ایمانی ہوگا، فلم انڈسٹری میں بھی ہمارے درمیان دوستی جیسا کوئی تعلق نہیں رہا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ درست بات یہ بھی ہے کہ میں کبھی اُن سے مدد نہیں مانگی اور نہ ہی انہوں نے تعاون کےلیے ہاتھ بڑھایا۔یادرہے کہ میرا چوپڑا لندن 1920 اور فلم سیکشن 375 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
Pakistan Image