میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے دینے کی پیشکش کیوں کی؟ میزبان کا انکشاف

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ میرا نے یوٹیوب چینل بنانے کے لئے پیسوں کی پیشکش کی تھی۔
حال ہی میں نادیہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے میرا سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
میزبان نے کہا کہ میرا، بڑا پرانا ساتھ ہے میرا کے ساتھ اور میں نے ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے، ان کے بہت سے انٹرویوز بھی کئے ہیں، وہ بہت مزے کی ہیں، جب بھی شوز میں آتی ہیں کچھ نا کچھ لازمی ہوتا ہے۔
نادیہ نے بتایا کہ ابھی کچھ روز قبل وہ مجھے ترکی میں ملیں اور مل کر رونے لگیں، مجھے ان کا کچھ نہیں پتا ہوتا کہ وہ کب کیا کردیں۔
انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ اس سے قبل ایک ملاقات میں میرا نے مجھ سے کہا میں تمہیں 10 لاکھ روپے دوں گی تم میرا یوٹیوب چینل بنا دو۔
نادیہ کے مطابق میرا کی اس بار پر میں نے کہا میں ویسے ہی بنا دوں گی تو انہوں نے اصرار کیا کہ نہیں میں تمہیں دوں گی 10 لاکھ روپے تم نے زبردست چینل بنا کر دینا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *