میرا مسئلہ بلاول اور مریم کو وزیراعظم بنانانہیں،سراج الحق

لاہور (پاکستان امیج) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج مہنگائی کے خلاف تمام پارٹی غائب ہیں ،صرف جماعت اسلامی میدان میں ہے۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قرض لینے میں کامیاب حکمران ایسے کرتا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو،آج ہمارا قومی نشان چاند تارا نہیں ہے، آج کے حکمرانوں نے ہمارا قومی نشان کشکول بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ آصف زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے، میرا مسئلہ نواز شریف کی طرح مریم نواز کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے، پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہے صرف ایک چیز موت سستی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غریب کا چولہا ٹھنڈا اور دو وقت کی روٹی نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے۔ جب مظلوم کو عدالتوں میں انصاف نہ ملے تو پھر جماعت اسلامی نکلتی ہے، جماعت اسلامی امید کی شمع بن کر میدان میں نکلتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالمو شرم کرو آج تم جس جگہ بیٹھے ہو ہمیشہ اس جگہ نہیں رہو گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *