میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار

کراچی(پاکستان امیج)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام ہسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *