مہک ملک پر شفقت اور بچے سے ہاتھ نہ ملانا؟ مشی خان مولانا طارق جمیل پر برس پڑیں

لاہور(پاکستان امیج)مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ مشی خان کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

مشی خان نے کہا کہ طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، بچہ نہ جانے کب سے آپ کا انتظار کررہا ہوگا اور اسکا آپ سے ہاتھ ملانے کا دلی ارمان ہوگا لیکن آپ نے انکار کردیا، اس کا بچے کے ذہن پر کیا اثر پڑے گا۔

مشی خان نے کہا کہ ہم مولانا طارق جمیل کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خود ہی ان باتوں پر عمل نہ کریں تو یہ بہت غلط مثال قائم ہوگی۔

اداکارہ کہنا تھا میں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو دیکھی جس میں مولانا طارق جمیل ٹرانسجینڈر اور ڈانسر مہک ملک کے ساتھ بہت شفقت سے ملے، انکے سر پر ہاتھ پھیرا اور انکو ملاقات کیلئے ٹائم دیا، اسی طرح آپ ایک بچے سے مل لیتے تو کیا ہوجاتا؟۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *