کراچی (پاکستان امیج) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں مہوش حیات ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
شادی سے متعلق ندا یاسر کے ایک سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کیلئے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں مگر اب شادی کے بارے میں بھی دلچسپی لینا شروع کر چکی ہے تاہم اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کردیتی ہیں۔
View this post on Instagram
شوہر کیسا ہونا چاہیئے اس سوال کہ جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں میرا لائف پارٹنر ذہین ہو اور نرم دل ہو۔
مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہوں گی کہ اس شخص کا اپنے خاندان کے ساتھ کیسا رویہ ہے اور وہ کیا کام کرتا ہے، اداکارہ نے کہا کہ شادی دو افراد کا نہیں 2 خاندانوں کے جڑنے کا نام ہے مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، تو مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو
View this post on Instagram
اور وہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو۔
Pakistan Image