مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، چینی سستی ہو گئی

لاہور (پاکستان امیج) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ہول سیل مارکیٹ میں چینی سستی ہونے کی خوشخبری سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق غلہ منڈی میں 100 کلو چینی کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو بوری 12 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 12 ہزار 200 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگی۔ چینی 122 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

چینی کی ہول سیل قیمت کم ہونے پر پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *