مہنگائی کے خلاف وکلاء بھی میدان میں آگئے، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی(پاکستان امیج) پنجاب بار کونسل نے بجلی، پٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیا کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ دی ہے، بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *