مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پشاور(پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے کا ہو گیا ہے، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلانات اور دعوں کے برعکس سرگودھا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سفید آٹے کے گٹو کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سرخ آٹے کے نام سے فروخت ہونے والے گٹو کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بیشتر مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *