مہنگائی کیخلاف احتجاج، جماعت اسلامی کے کارکنوں کیلئے اہم ہدایات جاری

لاہور(پاکستان امیج)جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا اور کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں،
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔

امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں ،انہوں نے قافلے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہاکہ قافلے کے امیر کا مختصر پیغام موبائل سے ریکارڈ کرکے شیئر کریں،اگر پولیس راستے میں کہیں روکے تو بھرپور احتجاج کریں،اگر آپ دھرنے میں شریک نہیں ہو رہے تو سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیں،سوشل میڈیا پر دھرنے سے متعلق اپ ڈیٹس میٹریل شیئر کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *