مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، ملک بھر میں آئل اور گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئے نرخ کیا ہیں؟

لاہور(پاکستان امیج)مہنگائی کے مسلسل دباؤ کے باعث ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ بات کریانہ مرچنٹس کی حالیہ رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔

تاجروں کے مطابق فرسٹ گریڈ آئل اور گھی کی قیمت میں فی کلو 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جو 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے ہوگئی ہے جبکہ سیکنڈ گریڈ آئل کی قیمت میں مزید تیز اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 35 روپے بڑھ کر 510 روپے سے 545 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح سیکنڈ گریڈ گھی بھی مہنگا ہوگیا ہے، جس کی قیمت میں فی کلو 25 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مارکیٹ کے تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عام صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈال رہا ہے، جو پہلے ہی مجموعی مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہیں۔

صنعتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ پیداواری اور ترسیلی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہے۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث مینوفیکچررز کے پاس قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نئے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز،بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(پاکستان امیج )نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلےہفتےمیں پیش کیا جائے گا،حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email