مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

ریاض (پاکستان امیج) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 اپریل سے حج ویزہ ہولڈرز کے سوا کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو پرمٹ کے بنا آج 13 اپریل سے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں اسکے بعد مکہ مکرمہ میں رہائش رکھنا قانوناً جرم ہوگا جس پر بھاری جرمانے سمیت قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔

18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ ہولڈرز ہی مکہ مکرمہ میں قیام کر سکیں گے اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد پر بغیر پرمٹ کے آج 13 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *