موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

لاہور(پاکستان امیج) لاہور موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کےقریب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےترجمان موٹر وے کے حوالے سے بتایا کہ صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نےکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکےحوالےکردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *