موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق ندیم نے خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،دونوں خواتین کی جانب حسن مجید ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،عدالت نے دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو دونوں خواتین کو 4روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نےدونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *