مونس الہٰی کی واپسی کیلیے نگراں حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لیے نگراں حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی واپسی کے لیے انٹرپول حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات کی تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔ مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ مونس الہٰی نے اپنے مختلف اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے مونس الٰہی کے حوالے سے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے نگراں پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *