مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، مختلف مقامات پر اشتہارات آویزاں

لاہور(پاکستان امیج)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی اور مختلف مقامات پر اشتہارات آویزاں کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مونس الٰہی کو آج پیش ہونے کیلئے مہلت دی گئی ہے،اشتہار میں یہ کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی روپوش ہیں اور عدالت پیش نہیں ہو رہے،مونس الٰہی آج پیش ہو جاتے ہیں تو عدالتی کارروائی ختم ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ سپیشل سنٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مونس الٰہی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کررکھی ہے۔مونس الٰہی بار بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *