مومنہ اقبال ہراسانی کیس: مریم نواز کا مرتکب شخص کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں ایک سنگین تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی محمد ثاقب چدھڑ پر ہراسانی، دھمکیاں دینے اور اپنے سسرال والوں کو پریشان کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کروائے جانے کے بعد این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مومنہ اقبال اور محمد ثاقب چدھڑ ماضی میں طویل عرصے تک تعلق میں رہے، تاہم تقریباً آٹھ ماہ قبل دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ کی منگنی ہوگئی اور ان کی شادی یکم جون کو متوقع ہے۔

معاملے میں مبینہ شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس پر سخت مؤقف اختیار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی عورت کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا ذاتی مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش ناقابلِ برداشت ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا عہدے سے ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *