مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *