اسلام آباد (پاکستان امیج)آئندہ عام انتخابات کا معاملہ ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی متحرک ہوگئے انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کر لیا ۔ مولانا فضل الرحمان 28 اکتوبر کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے اورےیوآئی بلوچستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے مولانا فضل الرحمان 29 اکتوبر کو کوئٹہ ہائی گراﺅنڈ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے ، 30 اکتوبر کوئٹہ میں مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 1 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوں گےاور سندھ میں جےیوآئی کے زیراہتمام امن مارچ کی قیادت کریں گے، 2 نومبر کو کراچی میں امن مارچ کے اختتام پر طوفان الاقصی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورکراچی میں سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image