مولانا سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ مولانا سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں،مولانا سیاست میں آ نہیں رہے سیاست سے جارہے ہیں، مولانا بتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن اپنے اختتام کو پہنچا، حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہے،کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی،کل جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہوا، یہ بڑی تبدیلی سیاسی تبدیلی تھی،اگر یہ کام ن لیگ اور پیپلزپارٹی کرتی تو آج ویڈیوز چل رہی ہوتیں،بہت اچھی بات ہے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں،دیکھنے ہے جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی کے ورکرز کیا کریں گے؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *