مولانافضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا،ملاقات میں قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر ملاقات میں افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا،دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دور کرنے اور آئندہ سیاسی حکمت عملی کیلئے نکات کا تعین کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *