موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، ملک کو سیلاب سےنقصان ہوا،بلاول بھٹو

اسلام آبا د(پاکستان امیج)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو سیلاب سےنقصان ہوا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کے تحت ’ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی حقوق پر اثرات‘ پر منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انسانی حقوق اور کلائمیٹ جسٹس پی پی کا منشور ہے، ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا، ہمیں مستقبل کے چیلجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں اپنا گھر پروگرام شروع کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی اور شیلٹر کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔سندھ میں گزشتہ اور حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *