اسلام آباد(پاکستان امیج)یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا کیا گیا تھا ، قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر گیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image