سرگودھا(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے سانحہ 9مئی کی مذمت کرتے ہوئے سیاست سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق امجد خان نیازی نے کہاکہ میں نے 9مئی کو بھی اس سانحہ کی مذمت کی تھی،موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کررہے ہیں،سابق رکن اسمبلی کاکہناتھا کہ انتشار نہیں ہونا چاہیے ، سیاست سے کنارہ کشی کررہا ہوں۔
Pakistan Image