منی لانڈرنگ کیس میں کرسٹل ڈیسوزا، کرن واہی کے بعد نیا شرما بھی طلب

ممبئی (پاکستان امیج)منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی سے پوچھ گچھ کے بعد نیا شرما کو بھی طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی سے بین الاقوامی بروکرز کے ذریعے غیر قانونی آن لائن فاریکس ٹریڈنگ سے منسلک ہونے پر پوچھ گچھ کی۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے دونوں اداکاروں سے آج منی لانڈرنگ کیس میں سوالات کیے، جس کے بعد نیا شرما کو طلبی کا سمن جاری کیا۔

نیا شرما، کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور نام ہیں، جو کئی ڈراموں اور شوز میں پرفارم کرچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *