منی لانڈرنگ کیس؛راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پر وکلا دلائل کیلئے طلب

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پرآئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *