منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (پاکستان امیج) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے، پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔

عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *