منظور وسان نے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں کے حوالے سے بھی خواب دیکھ لیا، کیا “سیاسی پیشگوئی ” کی؟

کراچی (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی ( پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار وں کے حوالے سے بھی خواب دیکھ لیا اور پھر سیاسی پیشگوئی کر دی ۔ “جیو نیوز ” کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 نشستیں لے سکتی ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت (ن) لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *