کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے,اداکار،شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت ہوجانے کے بعد اچانک سے رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔
“ایکسپریس نیوز “کے مطابق اداکارہ منشا پاشا نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔ اپنی پہلی شادی کی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سےنکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بیوقوفی ہے۔
منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔
Pakistan Image