منال خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت نام مداحوں کیساتھ شیئر کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) اداکارہ منال خان نے پیارے سے بیٹے کو جنم دے دیا اور اس کا نام بھی مداحوں کیساتھ شیئر کر دیا۔

سوشل میڈیا پر منال خان اور ان کے شوہر کی جانب سے پوسٹ پر خوشی سے بھرپور اطلاع دی گئی جس میں کہا گیا کہ آج یکم نومبر کو صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ہم نے اپنے پیارے بیٹے کو خوشیوں سے بھرپور انداز سے ویلکم کیا۔ پوسٹ میں ننھے فرشتے کا نام محمد حسن اکرام بھی بتایا گیا ہے۔

جوڑے کی پوسٹ کے جواب میں مبارکبادوں کا ڈھیر لگ گیا جن میں شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *