ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(پاکستان امیج )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا۔
محکمہ موسمیات نے 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان،خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتا نہیں چلتا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، بارشوں کی صورت میں ہرشہر میں پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جائے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *