ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی، اولے پڑنے کا بھی امکان

لاہور (پاکستان امیج) ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی کر دی گئی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا آغا زہو گیا جہاں گزشتہ شب رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، کراچی کا درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت مزید گرے گا اور خنکی مزید بڑھے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *