ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، آزاد کشمیر ، مری اور گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی اضلاع میں شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپور خاص میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی ، لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، پاراچنار منفی 12 اوراستور میں درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سکردو میں منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *