کراچی(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بجلی بلوں سے تنگ عوام پر پیٹرول بم گرا دیاگیا،پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے سے معیشت برباد ہوتی ہے،ابھی مہینہ بھی نہیں حکومت سے گئے، کہتے ہیں بڑا ظلم ہورہا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم پر آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی حکومت لا کر بٹھا دی گئی ہے،ہم پر مسلط لوگ آئی ایم ایف کے غلام ابن غلام ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا پوری طاقت سے آگے بڑھایا جارہا ہے،یہ لوگ انتخابات کرانے کے علاوہ سب کچھ کررہے ہیں،آپ کا مینڈیٹ صرف لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کرنا ہے،آپ کا مینڈیٹ لوگوں پر پیٹرول بم گرانا ہے، اس طرح کے سلوک پر خاموش رہنما قومی جرم ہے ۔
Pakistan Image