ملک میں خود انحصار ی منصوبے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل،اسحاق ڈار چیئرمین مقرر

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی برطانوی اکانومسٹ سٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی جبکہ خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *