ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

لاہور( پاکستان امیج) ایران، اسرائیل جنگ سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی)کاسنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اس خدشے کا اظہار چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکیا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکہا ہےکہ حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیےخصوصی بندوبست کرے۔ ایل پی جی کی سٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت سے قیمت بڑھنےکا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی ہےجس سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *