ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کیوں سست ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو وجہ بتایا

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا سب میرین کیبل میں فالٹ سے انٹرنیٹ متاثر ہے،وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا امین الحق کی زیرصدارت اجلاس ہوا،ملک میں انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا سروس میں خلل پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی،سلو انٹرنیٹ اورفائر وال لگانے کی اطلاعات پر اراکین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہیں،امین الحق نے کہاکہ بتایا جائے فائر وال لگا ہے یا نہیں لگا، چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا سب میرین کیبل میں فالٹ سے انٹرنیٹ متاثر ہے،وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا،چیئرمین پی ٹی اے کا کہناتھا کہ 2019میں فائر وال کا نظام منظور ہوا تھا،یہ معلوم نہیں فائروال کی وجہ سے سسٹم سست ہوا۔

رکن قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ فائر وال کا بتایا جائے ڈیپ پیکٹ ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے یا نہیں؟اگر ڈیپ پیکٹ ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے تو آئین زد میں آ جاتا ہے ،چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اینڈ تواینڈانکرپٹڈ ہیں، ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں جو انکرپٹڈمعلومات تک رسائی کر سکے،یہ صرف میڈیا کیلئے زیربحث موضوع ہے،ٹیلی کام سیکٹر کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا، آئی ٹی سیکٹر کے نقصانات پر غلط بیانی نہیں کرسکتا۔

مصطفی ٰ کمال نے کہاکہ فری لانسرز تو اپنی ساکھ پر دنیا میں کام کرتے ہیں،آپ کہہ رہے ہیں بس تھوڑا سا 30کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ،آئی ٹی سیکٹر کے نقصانات کا تخمینہ لگوایا جائے،علی قاسم گیلانی نے کہاکہ وی پی این سے انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کا جواب عوام نہیں مان رہی،امین الحق نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں تمام سوالات کا مکمل جواب قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ فائر وال کہیں انٹرنیٹ مانیٹرنگ سسٹم کہیں ،کوئی نیا نظام نہیں آ رہا،پی ٹی اے ڈبلیو ایم ایس کو اپ گریڈ کررہا ہے اسے آپ کوئی بھی نام دے دیں ،وی پی این کو بند نہیں کیا جارہا، صرف رجسٹریشن کرانے کاکہا ہے،چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر، ٹیلی کام سیکٹر ، انڈسٹری سے نقصان کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *