ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو

لاہور (پاکستان امیج) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ،دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی ۔

دونوں سیاسی قائدین نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمان سے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا،پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔مولانا فضل الرحمان بولے نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،انہیں اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔
اس سے قبل رہائش گاہ آمد پر شہباز شریف نے جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *