ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور (پاکستان امیج) ملک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540روپے اور کوکنگ آئل 550روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *