ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیش گوئی

لاہور(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

پنجاب میں بھی آج اور کل بادل کھل کر برسیں گے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *