ملک بھر میں بجلی کے بعد گیس چوری کرنیوالے ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ

لاہور (پاکستان امیج)بجلی کے بعد گیس چوری کرنیوالے ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ،پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 229 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے۔

سوئی نادرن حکام کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد سے 73لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، سوئی ناردرن نے پشاور میں گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر مجموعی طور پر 38 کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ پانچ لاکھ سے زائد رقم بک کی۔راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 9 گیس کنکشن منقطع کیے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 240,000 روپے بک کردیے۔ سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دس گیس کنکشن کے علاوہ چار غیر قانونی نیٹ ورک منقطع کیے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں کےخلاف 12 لاکھ سے زائد رقم بک کردی۔ سرگودھا میں گیس میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک جبکہ غیر قانونی استعمال پر 7 کنکشن منقطع کردیے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 13 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں ڈھائی لاکھ سے زائد رقم بک کردی۔ گیس کےغیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 9 صارفین جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 صارفین کے گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے براہ راست استعمال پر ایک جبکہ جعلی میٹر لگانے پر 8 کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر سات کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری پر 20 ہزار سے زائد رقم بک کردی گئی۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 29 کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں دس ہزار روپے بھی بک کرلیے۔ لاہور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 26، کمپریسر کے استعمال پر ایک جبکہ گیس کے غیر قانونی تجارتی استعمال پر بارہ کنکشن منقطع کردیے گئے۔ لاہور ریجنل ٹیم نے گیس چوری کی مد میں 49 لاکھ سے زائد رقم بھی بک کردی۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 25 جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر سات کنکشن منقطع کردیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے 33 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں چالیس ہزار روپے بک کردیے۔ شیخوپورہ میں ڈائریکٹ بائے پاس پر ایک کنکشن منقطع کردیا گیا۔ دوسری جانب یو ایف جی ٹاسک فورس (ہیڈ آفس) کی ٹیم نے پشاور اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے جہاں سروس لائن سے گیس چوری کا انکشاف ہوا جس سے 13 گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کی جارہی تھی۔ ٹاسک فورس نے کنکشن منقطع کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *