اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی توقع ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے،دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورحبس رہنے کا امکان ہے،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،شام یا رات کے دوران ژوب،بارکھان،خضدار،موسیٰ خیل میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
Pakistan Image