ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس،جسٹس مسرت ہلالی کا اعتزاز احسن سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں جسٹس مسرت ہلالی کا ایڈووکیٹ اعتزاز احسن سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں اعتزاز احسن نے کہاکہ سپریم کورٹ جب ایک معاملے کو طے کر دے اسے نہیں چھیڑا جا سکتا،شیر کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہوتا،جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ہمیں اپنی طاقت کا مکمل ادراک ہے بیرسٹر صاحب۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *