ملتان ٹیسٹ؛قومی سپن بولر ساجد خان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان(پاکستان امیج)ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے دن کاکھیل جاری ہے، قومی سپن بولر ساجد خان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ہونے کا امکان ہے،پاکستان کے 251رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 16رنز پر گر گئی ،کپتان کرایگ براتھویٹ کو 12رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کردیا۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ26رنز پر گر گئی،کیسی کارٹی کو 6رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کردیا،ساجد خان نے گیارہویں ٹیسٹ میں 50وکٹیں مکمل کیں،ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 32رنز پر گر گئی،ساجد خان نے کیوم ہوج کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *