ملتان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس

ملتان (پاکستان امیج) دہلی گیٹ نیلگراں میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے دہلی گیٹ نیلگراں میں آتش بازی کا سامان تیار ہونے والے مکان کے دھماکے سے زمین بوس ہونے کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسران اور پولیس نفری موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں ملے تلے دب کر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ دی گئی تھی اور اب تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *