راولپنڈی(پاکستان امیج)ملتان ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے درجنوں کوکین بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں ملتان ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسقط سے آئے غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے 48 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔
گرفتار کیا گیا غیر ملکی انگولا کا رہائشی (افریقی باشندہ) ہے، جس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 624 گرام ہے۔ رواں سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ منشیات سمگلنگ میں غیر ملکی باشندوں کے بڑھتے کیسز تشویش کا باعث ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Image