ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانیوالے 8 بھکاریوں کوآف لوڈ کردیا گیا

ملتان (پاکستان امیج )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ ویزا پر سعودی عرب جارہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد ہوئے۔اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے، ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *