ملازمہ نے میرا کا سامان چوری کیا تھا، تشدد کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور میں اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان جھگڑے کی وائرل ویڈیو سے متعلق پولیس نے وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جون 2026 کی ہے اور واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی مکمل انکوائری کی تھی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ میرا اور ان کی ملازمہ دونوں کو طلب کر کے ان کے بیانات لیے گئے تھے جس کے بعد ملازمہ نے بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو گیا ہے اور وہ اداکارہ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی شکایت جمع کرائی تھی، تاہم متعلقہ اشیا واپس ملنے کے بعد اداکارہ نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

پولیس انکوائری کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تنازع طے پا چکا ہے جبکہ ملازمہ نے میرا کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *