ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی، ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج)معروف بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے بعد اپنی شادی کے بارے میں اشارہ دیدیاہے۔

نوجوان اداکار ارجن کپور ان دنوں اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس کے جواب میں ارجن نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پردوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
سپرہٹ فلمیں دینے والے بھارتی اداکار نے کہا کہ جب شادی کا وقت آئے گا تو وہ اس خبر کو مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کرنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی باتیں کی ہیں، لیکن آج ہم صرف فلم کی بات کریں گے، کیونکہ یہ فلم کے جشن کا وقت ہے۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پڈنیکر اپنی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی ریلیز سے قبل تینوں اداکار فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی اسمارٹ فلمی ہیرو ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *